ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دربھنگہ کے سیلاب متاثرین کواپنے ایم پی کیرتی آزاکی تلاش،لگائے گمشدگی کے پوسٹر

دربھنگہ کے سیلاب متاثرین کواپنے ایم پی کیرتی آزاکی تلاش،لگائے گمشدگی کے پوسٹر

Mon, 21 Aug 2017 22:30:36  SO Admin   S.O. News Service

دربھنگہ،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے 18اضلاع اس وقت سیلاب کا سانحہ جھیل رہے ہیں اور ایسے سیلاب متاثرین کو کسی قسم کی مدد نہیں مل پانے کی وجہ سے ان کا غصہ اور غم بڑھتا جا رہا ہے۔دربھنگہ ضلع میں، سیلاب سے ایک بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور اب تک 12لوگ مر چکے ہیں۔ایسی صورت حال میں سابق کرکٹر اور مقامی ممبرپارلیمنٹ کیرتی آزاد پر سیلاب متاثرین کا غصہ پھوٹ گیا۔دربھنگہ کی سڑکوں پر سیلاب متاثرین نے معطل بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد کے گمشدگی کی بہت سے پوسٹر چپکاء ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ اپنے علاقے سے غائب ہو گئے ہیں۔
شہر میں چپکاء گئے پوسٹروں میں کیرتی آزاد پر طنز کسا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان حالات میں سیلاب متاثرین اپنے ایم پی کیرتی آزاد کو تلاش کر رہے ہیں اور جس کسی کو بھی وہ مل جائے وہ فوری طور پر سیلاب متاثرین کو مطلع کریں کیونکہ وہ مسلسل ان کو تلاش کر رہے ہیں،لوگوں کو امید تھی کہ آفت کے وقت وہ اپنے علاقوں کے لوگوں سے مل کر ان کا دکھ درد باٹیں گے اور مدد کا بھروسہ دلائیں گے لیکن آزاد کے غائب ہونے سے مقامی لوگ ناراض ہیں۔
کیرتی آزاد بی جے پی کی ٹکٹ سے الیکشن جیت کر آئے تھے لیکن وہ مسلسل ڈی ڈی سی اے اسکینڈل کیس میں ارون جیٹلی پر حملہ آور تھے جس کے بعد انہیں پارٹی مخالفت سرگرمیوں کے سبب بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔بہار میں سیلاب کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے، وزیر اعلی نتیش کمار نے خود کہا تھا کہ انہوں نے زندگی میں اب تک اتنا شدید سیلاب نہیں دیکھا ہے،جہاں 253افراد اب تک مر چکے ہیں اور بہت سے علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔
 


Share: